Create an Account
“اللہ جسے چاہے بخشتا ہے۔” (الفتح: 14)
بعض اوقات شیطان ذہنوں میں یہ خیال ڈالتا ہے کہ اللہ کا ہمیں بخشنا بہت مشکل ہے اس لیے کہ (نعوذ باللہ) اس کا کوئی طے پیمانہ نہیں ہے۔ لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ سب سے عادل ذات کبھی ایسا ہونے دے؟
قرآن کریم کے 41 مقامات پر اللہ تعالی ہمیں وہ لوگ اور ان کی صفات بتاتا ہے جن کے لیے مغفرت اور بخشش ہے۔ آئیں ہم وہ صفات دیکھیں:
1۔ صدقہ دینا، خصوصا چھپ کر
2۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرنا
3۔ اللہ کے راستے میں موت آنا
4۔ کبیرہ گناہوں سے بچنا
5۔ ایمان رکھنا
6۔ نیک اعمال کرنا
7۔ نماز قائم کرنا
8۔ زکاة دینا
9۔ اللہ کے رسولوں پر ایمان رکھنا
10۔ اللہ کے رسولوں کی مدد کرنا
11۔ خطا ہوجانے کے بعد سچی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرنا
12۔ تقوی
13۔ اسلام قبول کرنا
14۔ ھجرت کرنا
15۔ اللہ کے راستے میں لڑنا
16۔ پریشان حال مؤمنوں کی مدد کرنا اور ان کو پناہ دینا
17۔ صبر
18۔ معاف کردینا
19۔ پاکدامنی
20۔ اللہ کے آگے سر تسلیم خم ہونا
21۔ اللہ کی اطاعت کرنا
22۔ سچ بولنا
23۔ عاجزی
24۔ روزے رکھنا
25۔ کثرت سے اللہ کا ذکر کرنا
26۔ اپنے والدین کا بہترین خیال رکھنا
27۔ اللہ سے دعا کرنا کہ وہ ہمیں شکرگذار بنائے اور اس کو راضی کرنے کی توفیق دے، اور اپنی اولاد کے لئے بھی دعا کرنا کہ اللہ ان کو نیک بنائے
28۔ اللہ کی پکار پر لبیک کہنا
29۔ اللہ کے رسول کا ادب اور احترام کرنا
30۔ اپنی جان اور مال کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا
31۔ اللہ پر ایمان رکھنا
32۔ اللہ کی خشیت رکھنا
33۔ اللہ کی عبادت کرنا
34۔ اللہ کے رسول کی اطاعت کرنا
اللہ تو اپنے بندوں کو بخشنے کے لیے بہانے ڈھونڈتا ہے۔۔۔
__________
حوالے:
1۔ البقرة: 127، المائدة: 12، الاحزاب: 35، التغابن: 17
2۔ آل عمران: 31
3۔ آل عمران: 157
4۔ النساء: 31
5۔ المائدة: 9، الحج: 50، العنکبوت: 7، الاحزاب: 35، سبا: 4، فاطر: 7، الاحقاف: 31، محمد: 2، الفتح: 29، الصف: 10 – 12
6۔ المائدة: 9، الحج: 50، العنکبوت: 7، الاحزاب: 35، سبا: 4، فاطر: 7، محمد: 2، الفتح: 29، التغابن: 9
7۔ المائدة: 12
8۔ المائدة: 12
9۔ المائدة: 12، الحدید: 28
10۔ المائدة: 12
11۔ المائدة: 39، الاعراف: 153، النحل: 119، النور: 5، الفرقان: 70
12۔ المائدة: 65، الانفال: 29، الاحزاب: 70-71، یس: 11، الحدید: 28، الطلاق: 5، التحریم: 8، نوح: 3-4
13۔ الانفال: 70
14۔ الانفال: 74
15۔ الانفال: 74، النساء: 95
16۔ الانفال: 74
17۔ ھود: 11، الاحزاب: 35
18۔ النور: 22
19۔ النور: 26، الاحزاب: 35
20۔ الاحزاب: 35
21۔ الاحزاب: 35
22۔ الاحزاب: 35
23۔ الاحزاب: 35
24۔ الاحزاب: 35
25۔ الاحزاب: 35
26۔ الاحقاف: 15-16
27۔ الاحقاف: 15-16
28۔ الاحقاف: 31
29۔ حجرات: 3
30۔ الصف: 10-12
31۔ التغابن: 9
32۔ الملک: 12
33۔ نوح: 3-4
34۔ نوح: 3-4
Back to Top